Top
میں
اعلامیے
ایوان کی کاروائی
نشستیں
سیشن نمبر
نشستیں
سیشن نمبر
نشستیں
سیشن نمبر
 
No, Record Found
نشستیں
سیشن نمبر
 
No, Record Found
نشستیں
سیشن نمبر
 
No, Record Found
قانونی
متعارف کردہ سپرد کردہ مسودات قانون منظور شدہ نامنظور شدہ زیر غور

ویب کاسٹ

video
15 جنوری 2022ء

پنجاب کے قوانین

تفصیلات کے لئے ویب سائٹ ملاحظہ کریں
سائٹ ملاحظہ کریں

کارکردگی کے اعداد و شمار

0 سیشن
0 قوانین
0 تحاریک
0 قراردادیں
0 سوالات

مزید تفصیلات
کمیٹیاں
کمیٹیوں کےقواعد
مجالس قائمہ برائے حکومتی محکمہ جات دیگر مجالس قائمہ دیگر مجالس خصوصی مجالس
نوٹیفیکیشنسپرد کردہ مسودات قانون
رپورٹیں
آج اسمبلی میں

آج کوئی سرگرمی نہیں

پریس ریلیزز
مزید پڑھیں
جھلکیاں
10 اپریل 2018ءپریس ریلیز بتاریخ 10-04-2018مزید پڑھیں
08 جنوری 2018ءپریس ریلیز بتاریخ 08-01-2018مزید پڑھیں
11 نومبر 2008ء ڈپٹی سپیکر سرحد اسمبلی خوش دل خاں کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ان کے چیمبرمیں ملاقات مزید پڑھیں
حکومت
پارلیمانی کیلنڈر
تفصیلات کے لئے ویب سائٹ ملاحظہ کریں
ہماری تقسیم کار
لیجسلیٹو سپورٹ پروگرام

 پنجاب اسمبلی لائبریری

 1921 میں قائم ہونے والی  ، پنجاب اسمبلی لائبریری  کو ملک کی سب سے قدیم  پارلیمانی  لائبریری  ہونے کا فخر حاصل  ہے ۔اس منفرد طرز کی لائبریری میں  در ج ذیل  موضوعات  پر تقریباً 60000 کتب کا ذخیرہ  موجود ہے :

    انسائیکلوپیڈیا ز بشمول  الیکٹرانک  ملٹی میڈیا انسائیکلوپیڈیا ز یعنی (سی ڈیز)کا بہت  بڑا ذخیرہ ۔

    لائبریری  کو استعمال کرنے  والے افراد کتابوں کے ذریعے  گویا دنیا کے مختلف  ممالک  میں پہنچ جاتے ہیں  اور علم کی پیاس  بجھاتے ہیں ۔یہی وجہ ہے  کہ پنجاب اسمبلی  میں نہ صرف  پاکستان  کی سینٹ ، قومی اسمبلی ، پنجاب  ،سندھ  اور بلوچستان  کی صوبائی  اسمبلیوں  بلکہ  دنیا  کے ممالک  یعنی انڈیا  کی ریاستی  اسمبلیوں ، لیجسلیٹو  اسمبلی  آف انڈیا (آزادی  سے قبل )ہندوستانی  لوک سبھا ، درالعوام ، دارالامراء اور  امریکی کانگریس  کی کارروائیاں  بھی موجود ہیں ۔یوں اس  لائبریری  کا دستیاب مواد  قانون سازی  کے عمل  میں بھرپور  حصہ لینے  کی غر ض سے  قانون سازوں کےلئے  وافر امدادی  وسائل  کا کردار  ادا کرتا ہے ۔

    پنجاب اسمبلی  لائبریری  میں نہ صرف  کتب کا بڑا ذخیرہ  دستیاب  ہے بلکہ  لائبریری  میں آنے والوں کے لئے  دنیا کی  مختلف  پارلیمنٹس  کی کارروائیوں  کی ویڈیو فلمز دیکھنے کا  انتظام بھی موجود ہے  تاکہ قانون ساز  جو پارلیمانی  لائبریری کا حقیقی   استعمال کرنے  والے  افراد  ہوتے ہیں  نیز  مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علم   اور محققین دنیا  کی مختلف  جمہوریتوں کی پارلیمانی  روایات  سے آگاہی  حاصل  کرسکیں ۔

    اگرچہ یہ ایک پارلیمانی  لائبریری ہے  پھر بھی اس میں  مختلف موضوعات  بشمول تاریخ ، سیاسیات ، اسلام اور قانون  وغیرہ  پر کتب  کاایک  بڑا ذخیرہ  موجود ہے ۔

    چونکہ  یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زمانہ  ہے جس نے دنیا کو ایک  گلوبل ویلج  میں تبدیل  کردیا ہے  اس لئے یہ لائبریری  پنجاب  اسمبلی کے اراکین  کو انٹرنیٹ  کی سہولت  بھی فراہم  کررہی ہے  تاکہ وہ  نہ صرف  ای ۔لائبریریز سے مستفید  ہوسکیں  بلکہ انٹرنیٹ کے ذریعے دستیاب معلوماتی  مواد کے بہت  بڑے ذخیرے  سے بھی  استفادہ  کرسکیں ۔

 ماضی  میں پنجاب اسمبلی  لائبریری ، لائبریریوں کےلئے  خصوصی طور پر بنائے گئے سافٹ وئیر  LAMP استعمال  کرنے  والی لائبریریوں میں شامل تھی لیکن اب آئی ٹی کے شعبے  میں ترقی ہونے  پر یہ لائبریری  کتب کی  فہرستوں  کی تیاری اور کتاب کی تلاش کے لئے  KOHA سافٹ وئیر  استعمال کررہی ہے ۔ پنجاب اسمبلی  لائبریری  کی کتابوں کی فہرست  اس وقت  ویب سائٹwww.library.pap.gov.pk پر بھی  دستیاب ہے ۔ کسی بھی کتاب  کو ایکسیشن  نمبر ، کلاسیفیکیشن  نمبر (ڈی ڈی سی )مصنف، عنوان ، موضوع ، انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ بک نمبر یا کسی دیگر  لفظ کے ذریعے  تلاش  کیا جاسکتا  ہے ۔

 پاکستان  کی دیگر پارلیمانی  لائبریریوں کے مفید لنکس بھی دئیے گئے :

    سینٹ آف پاکستان لائبریری ،

    قومی اسمبلی  پاکستان  لائبریری ،

    صوبائی اسمبلی  خیبر پختون  خواہ لائبریری،

    صوبائی اسمبلی بلوچستان  لائبریری ،

    صوبائی اسمبلی  سندھ لائبریری ،

 پنجاب اسمبلی  کی لائبریری  دیگر صوبائی  اسمبلیوں سے ایک  قدم آگے  ہے جس نے  مائیکرو فلمنگ کے ذریعے  پرانے  اور قیمتی  ریکارڈ کو محفوظ بنانے کےلئے  اقدامات  اٹھائے ہیں ۔آئی ٹی  کی جدید  ضروریات  کے چیلنجز سے نمٹنے  کے لئے  پنجاب اسمبلی  لائبریری  نے کامیاب  طریقے سے  مائیکروفلمنگ  کو سکیننگ  میں تبدیل  کیا ہے  تاکہ  نایاب  کتابوں، مباحثات  اور کچھ  دیگر اہم  دستاویزات  کے قابل  قدر  ذخیرے  کو محفوظ کیا جاسکے ۔

 سرکاری اوقات کار

 پیر سے  جمعہ  صبح آٹھ بجے  تاشام  چاربجے ، اجلاس کے ایام  میں  پیر سے جمعہ  صبح آٹھ بجے تا رات آٹھ بجے  اور ہفتہ  سے اتوار  صبح  آٹھ بجے تا  دوپہر  ایک بجے ۔ اجلاس شام کو  ہونے کی صورت میں ، لائبریری  اجلاس  کے اختتام  تک کھلی  رہتی ہے ۔

 سپیشل کولیکشن

 درج ذیل  مواد  لائبریری  میں اہمیت  کا حامل ہے :۔

 اے ۔  مباحثات

    مباحثات  پنجاب اسمبلی                     1897 تا حال

    مباحثات  قومی اسمبلی  پاکستان              1947۔ 2010

    مباحثات سینٹ آف پاکستان             1975۔ 2013

    مباحثات قانون ساز اسمبلی  انڈیا           1921۔1948

    مباحثات کونسل آف سٹیٹ(راجیا سبھا)       1921۔ 1946

    مباحثات ہا ؤس آف پیپل (لوک سبھا)       1952۔ 1965

    مباحثات ایوان  درالعوام              1874۔ 1995

    مباحثات  ایوان دارالامراء             1909۔ 1920

 بی ۔   گزٹ

    گزٹ  آف پنجاب                  1921سے تا حال

    گزٹ آف ویسٹ پاکستان               1955۔1970

    گزٹ آف پاکستان               1947سے تاحال

    گزٹ آف انڈیا                  1922۔1948

 سی ۔  بجٹ

    پنجاب بجٹ                    1924 سے تاحال

 ڈی ۔  قوانین

    پاکستان لاز                    1836 سے تاحال

    پنجاب لاز                    1860 سے تاحال

    کل  پاکستان  قانونی فیصلے (پی ایل ڈی )         1947سے تا حال

 جرائد  اور اخبارات

   درج ذیل  جرائد  اور اخبارات  لائبریری   میں دستیاب ہیں :

 1)   جرائد

    ٹائم

    نیوزویک

    ریڈرزڈائجسٹ

    دی فرائی ڈے ٹائمز

 2)   اخبارات

    روزنامہ  ’’ڈان‘‘

    روزنامہ  ’’دی نیشن ‘‘

    روزنامہ  ’’دی نیوز ‘‘

    روزنامہ  ’’جنگ‘‘

    روزنامہ  ’’نوائے وقت ‘‘

    روزنامہ  ’’پاکستان ‘‘

    روزنامہ  ’’خبریں‘‘

    روزنامہ  ’’دن ‘‘

    روزنامہ  ’’ایکسپریس ‘‘

  10۔  روزنامہ  ’’اوصاف ‘‘

 
 

لائیبریری کمیٹی

2027-اب تک

 قواعد لائبریری صوبائی اسمبلی  پنجاب 2005

  مختصر عنوان  اور آغاز نفاذ :۔ (1) یہ قواعد ’’قواعد لائبریری   صوبائی اسمبلی  پنجاب  2005‘‘ سے موسوم کیے جائیں ۔

(2) یہ فوری طور پر نافذالعمل  ہوں گے ۔

2۔ تعریفات :۔ قواعد  ہذ امیں ، تاآنکہ  سیاق وسباق  بصورت دیگر  متقاضی ہو :۔

(اے) ’’رکن ‘‘ سے مراد رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ہے ؛

(بی ) ’’ریفرنس بک ‘‘ سےمرادایسی کتاب ہے جو معلومات  کےلئے کنسلٹ کی جائے  اور اس میں ڈکشنریاں ، انسائیکلو پیڈیاز ، چارٹ ، نقشہ جات ، سالانہ کیلنڈر، گزٹ ، سالانہ کتب ، پی ایل ڈیز ،اے آئی آرز، کمیاب کتب ، ایک والیم  سے زائد پر مشتمل  کتب شامل  ہیں جنہیں  لائبریرین  ریفرنس  بک  ڈیکلئیر کرے ؛

(سی ) سیکرٹری ‘‘ سےمراد  اسمبلی کا سیکرٹری  ہے اور اس میں ایسا شخص   بھی شامل ہے  جو وقتی طور پر  سیکرٹری  کے فرائض  سرانجام  دے رہا ہو؛

(ڈی ) ’’استعمال کنندہ ‘‘ سے مراد قواعد  ہذا  کے تحت لائبریری   استعمال  کرنے والا شخص   ہے جس میں رکن بھی شامل ہے ؛

  لائبریری  کے اوقات :۔ (1) لائبریری پنجاب اسمبلی  سیکریٹریٹ  کے وقتاً فوقتاً نوٹیفائیڈ  دفتری اوقات  کے دوران کھلی رہے گی ۔

(2) وہ ایام  جن میں اسمبلی  کا اجلاس ہو رہا ہو ، لائبریری  اجلاس کےملتوی ہونے تک  کھلی رہے گی ۔

  لائبریری    استعمال کنندہ:۔ اسمبلی  لائبریری  بالخصوص  اراکین اسمبلی  اوراسمبلی سیکریٹریٹ  کے سیکرٹری  /ایڈیشنل سیکرٹری  استعمال  کریں گے بشرطیکہ :

     (i) حکومت پنجاب  کے تمام سیکرٹری /ایڈیشنل سیکرٹری صاحبان  اور صوبائی اسمبلی پنجاب  کے سابقہ اراکین  اسمبلی   کو دفتری اوقات  میں لائبریری  استعمال کرنے کی اجازت  ہوگی  لیکن وہ لائبریری  سے کتب اور مطبوعات مستعار  لینے  کے حقدار  نہ ہوں گے ؛اور

     (ii) پوسٹ گریجویٹ  طلباء  اور ریسرچ سکالرز  کو  اداروں  کے سربراہان  کی سفارش  پر عزت مآب  سپیکر  کی پیشگی  منظوری  سے اجلاس کے ایام  کے ماسوا  لائبریری  کنسلٹ  کرنے کی اجازت  دی جاسکتی ہے ۔

  کتاب مستعار لینے  کا دورانیہ :۔ کوئی بھی رکن  بیک وقت  تین کتب  دو ہفتہ (15یوم )کےلئے مستعار  لے سکتا ہے  اور مستعار لینے والے  کو پندرہ یوم  کا گریس پیریڈ  بھی دیا جاسکتا ہے ۔

  ریفرنس بک :۔ریفرنس بک  کو اسمبلی سے باہر  لے جانے کی اجازت نہ ہوگی  اور تمام  ریفرنس  بکس  کو بطور ’’ریفرنس  بک ‘‘ سٹیمپ  کیا جائے گا  جو لائبریرین  کی جانب سے جاری نہ  کی جائیں گی ۔

7۔ کتاب کی طلبی :۔ اگر پہلے سے مستعار  پر جاری کی گئی  کسی کتاب  کی کسی اہم یا فوری  مقصد  کے لئے ضرورت  ہوتو لائبریرین  کسی بھی  وقت اسے طلب کرسکتا ہے اور استعمال کنندہ  کی جانب سے کتاب  فوری طور پر  واپس  کی جائے گی ۔

  ایشورجسٹر :۔ اراکین  کو کتابیں  جاری کرنے کےلئے  ایک مستعار  رجسٹر برقرار  رکھاجائے گا  جو کتابیں  ادھار لیتے وقت  مستعار  رجسٹر میں  متعلقہ  اندراج  میں اپنے دستخط کریں گے ۔ کتابوں کی واپسی  کے وقت ،رکن  اس امر کا  اطمینان  کرے گا کہ  مذکورہ کتب  کو رجسٹر  سے خارج  کردیا گیا ہے ۔

  کتاب کا ازسرنو اجراء:۔ کسی ڈیفالٹر  استعمال کنندہ  کو کوئی  اضافی  کتب /طباعت   اس وقت تک جاری نہیں کی جائے گی  جب تک وہ اپنے ذمہ کتاب /طباعت واپس نہیں کرتا ، کتب کو دوبارہ جاری کیا جاسکتا ہے  بشرطیکہ  اس کی کسی دوسرے  استعمال کنندہ  کی جانب سے ڈیمانڈ نہ ہو ۔ مقصد ہذا کےلئے ، کتب  کاؤنٹر  پر واپس کی جائیں گی  اور حقیقی مستعار  عرصہ  کے لئے  دوبارہ  جاری کی جائیں گی ۔

10۔ کتب کی واپسی  کےلئے یاد دہانی :۔ مستعار عرصہ  کی  میعاد  کے خاتمہ  کے بعد ، لائبریرین  کتاب  کی واپسی  کے لئے باقاعدگی  سے یا د دہانی مراسلہ   جاری کرے گا۔

11۔ استعمال کنندہ  سے ریکوری :۔ اگر اجراء کی تاریخ  سے تین ماہ  کے عرصہ  کے اندر کتاب یادیگر  اشاعت  لائبریری  کو واپس نہیں کی جاتی  تو اسے  گمشدہ  تصور کیا جائے گا  اور اس کے بعد  متعلقہ فرد سے ضروری  ریکوری شروع کی جائے گی ۔

12۔ ممانعت :۔ کتاب پر کسی  بھی قسم  کا نشان ، انڈرلائن  کرنا  یا کچھ لکھنا  سختی سے منع ہے ۔

13۔ استعمال کنندہ  کی ذمہ داری :۔ کتاب ادھار  لینے والا شخص  کتاب کو پہنچنے والے  کسی بھی نقصان/ضرر کا ذمہ دار ہوگا  اور لائبریرین  استعمال کنندہ  کو یاتو کتاب  بدلنے  یا نقصان ادا کرنے  کا کہے گا ۔

14۔ تجاویز کی کتاب :۔ تجاویز  کی کتاب لائبریری  میں رکھی جائے گی  جس میں اراکین /استعمال کنندگان  اپنی تجاویز ، اگر کوئی ہوں  ،تحریر کریں گے ۔لائبریرین  وقتاً فوقتاً اراکین  /استعمال کنندگان  کی جانب سے  دی جانے والی  تجاویز  کو سیکرٹری  کے نوٹس  میں لائے گا ۔

15۔ خاموشی :۔ استعمال کنندگان  لائبریری  میں مکمل  طور پر خاموش  رہیں گے ۔
16۔ تمباکو نوشی وغیرہ :۔
لائبریری  کے تمام حصوں  میں تمباکو نوشی اور کھانا پینا منع ہے ۔
17۔ منسوخی :۔
 پنجاب اسمبلی  لائبریری  کے موجودہ قواعد  کو بذریعہ  تحریر ہذا منسوخ کیاجاتا ہے ۔

   سیکرٹری

عمومی سوالنامہ
مزید پڑھیں
مطبوعات
مزید پڑھیں
رپورٹیں
مزید پڑھیں